• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید گرمی، محکمہ موسمیات نے وجہ بھی بتادی

کراچی میں ستمبر کے دوران شدید گرمی ہونے لگی، آج شہر قائد میں پارہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں کل پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

کراچی میں 21 ستمبر کو درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کراچی میں 2017 کے بعد یہ ستمبر کے دوران گرم ترین دن رہا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون اپنے وقت سے پہلے ہی ختم ہوا ہے۔ پاکستان میں عام طور پر مون 30 ستمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔ کراچی میں اسی وجہ سے ایک ہفتے پہلے ہی اکتوبر جیسی گرمی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ستمبر میں درجہ حرارت معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ہے۔ عام طور پر مئی جون کے بعد اکتوبر گرم ترین مہینہ میں شمار ہوتا ہے، تاہم اب اکتوبر بھی معمول سے زائد گرم رہ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید