بھارت، ایک دن میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد کیسز

July 09, 2020

بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال بگڑ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھارت میں ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ بیماری کی وجہ سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز بھارت میں سب سے زیادہ ریکارڈ 25 ہزار 530 کورونا کے مریض سامنے آئے۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 493 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 122 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد7 لاکھ 68 ہزار 322 ہے۔ ملک میں 4 لاکھ 75 ہزار 849 افراد بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔