فواد خان کے مسترد کردہ ڈرامے بلاک بسٹر ثابت ہوئے

July 09, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہورر اداکار فواد خان کے حوالے سے کچھ دلچسپ حقائق سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان ڈرامہ اسکرپٹ کو قبول کرنے کی بجائے کو مسترد کرنے کے حوالے سے بدنام ہیں۔فواد خان نے اب تک بہت ہی کم تعداد میں ڈراموں میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے ذریعے اداکارفواد خان کو لامحدود شہرت اور پیار حاصل ہوا۔دوسری جانب فواد خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔مزید یہ کہ ، فواد خان سے متعلق کچھ دلچسپ حقائق یہ ہیں کہ یہ ڈرامہ انڈسٹری میں اسکرپٹ کو قبول کرنے کی بجائے اُس کو مسترد کرنے کے لئے بدنام ہے۔فواد نے کچھ ڈراموں کو مسترد کردیا ہے جو بلاک بسٹر سیریل نکلے تھے۔

ان میں یہ ڈرامہ شامل ہیں:خلیل الرحمٰن قمر کی تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ پیارے افضل بلاک بسٹر ڈراموں میں سے ایک ہے۔پیارے افضل ایک رومانٹک سیریل تھا اس ڈرامہ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نے مرکزی کردار کیا تھا۔

ڈرامہ شک یاسر نواز کی ہدایت کاری میں 2013کا مشہور ڈرامہ سیریل تھا۔ ڈرامہ میں عائشہ خان ، عدیل حسین اور صنم سعید نے ادا کیا، فواد خان نے اس سیریل کوبھی مسترد کردیا لیکن یہ بھی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوا۔

ڈرامہ صدقے تمہارے کو فواد خان نے مسترد کردیا تھا تاہم ، اس میں ماہرہ خان نے اداکاری کی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ اسکرین پر آنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے متاع جان ہے تو ایک اور بلاک بسٹر ڈرامہ تھاس میں عدیل حسین اور ثروت گیلانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اسے بھی اداکار فواد خان نے مسترد کر دیا تھا۔