پنجاب میں 30 سے زائد کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

July 09, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی۔یہ پابندی 30سے زائد کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں پابندی کے تحت بند ہونگی۔ اگر ان تنظیموں کے کارکن اور عہدیداران قربانی کی کھالیں اکٹھی کرتے ہیں تو ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ان تنظیموں کی فہرستیں ارسال کر دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کے عہدیداران یا ممبران قربانی کی کھالیں جمع کریں تو ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔