بینکاری کے پرانے نظام الاوقات بحال

July 09, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے قبل والے بینکاری کے نظام الاوقات بحال کر دیئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے بینک کے نظام سے متعلق نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نئے سرکلر کے مطابق ملک بھر میں بینکس صبح نو سے شام ساڑھے پانچ بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔