جمعے کی صبح 8 سے اتوار صبح 8 بجے تک سی این جی بند رہے گی

July 09, 2020

سوئی سدرن گیس نے جمعے سے اتوار تک سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کی گئی ہے اس لیے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کو صبح 8 بجے سے اتوار صبح 8 بجے تک سی این جی بند رہےگی۔

سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ اتوار صبح 8 بجے سے صنعتوں کو 24 گھنٹے گیس نہیں ملے گی۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی نقصان میں جانے والے سی این جی سیکٹر کی گیس کے الیکٹرک کو دینا قابل قبول نہیں۔

اپنے ایک بیان میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند کر کے گیس کے الیکٹرک کو منتقل کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس فرنس آئل سے چل سکتے ہیں سی این جی سیکٹر کو تو پہلے ہی کورونا کے باعث ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے بہت نقصان کا سامنا ہے۔