طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کا قیمتی سامان لواحقین کے سپرد کرنے کا فیصلہ

July 10, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالے مسافروں کی قیمتی اشیا اور دیگر سامان لواحقین کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی حکام نے کہناہے کہ سامان کی واپسی کے لیے لواحقین اصل شناختی کارڈ کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔اس کے لئے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں متعلقہ حکام صبح 10 سے شام 5 بجے تک موجود ہونگے۔ سامان کی واپسی کے لئے ائر لائن حکام 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سینٹر میں دستیاب ہوں گے۔خیال رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے نے والی پرواز پی کے 8303 کے جاں بحق مسافروں کی نقد رقم ،جیولری اور دیگر سامان ائر لائن انتظامیہ کو ملا تھا۔