ساؤتھمپٹن: انگلینڈ 204 رنز پر ڈھیر

July 10, 2020

ساؤتھمپٹن (جنگ نیوز) کپتان جیسن ہولڈر کی تباہ کن بولنگ کے سبب انگلش کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز204رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہولڈر نے 46رنز کے عوض 6 جبکہ شینن گیبریئل نے 4و کٹیں لیں۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس 43، جوز بٹلر 35،روری برنز 30 اور ڈوم بیس 31 رنزبناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز نے جواب میں ایک وکٹ پر57 رنز بنائے تھے۔ میچ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے سبب جلد ختم کردیا گیا۔