شرلے اوکس چلڈرنز ہوم میں لڑکی کے ساتھ 5سو مرتبہ ریپ

July 10, 2020

لندن(پی اے) لمبیتھ کونسل کی کیئر میں 3سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی اور ایک لڑکی کو 5سو مرتبہ ریپ کیا گیا۔ یہ بات تحقیقات کرنے والوں کو بتائی گئی شرلے اوکس چلڈرنز ہوم میں 1983ء میں اس کی بندش تک 17سال سے کم عمر کے ساڑھے 3سو افراد رہ رہے تھے۔ بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کرنے والی آزاد انکوائری نے سماعت کی کہ یہ 1930ء کے عشرے میں یہ خوفزدہ کرنے والی جگہ تھی بدسلوکی کے شکار افراد کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹرز نے الزام لگایا ہے کہ لمبیتھ کونسل بدسلوکی کے بارے میں جانتی تھی تاہم اس نے کچھ نہیں کیا۔ پینل نے ان افراد کی شہادت کی سماعت کی جنہیں 1930ء اور1970ء کے عشرے کے درمیان کونسل کے کیئر سسٹم میں بدسلوکی کا سامنا ہوا۔ ایک اور گواہ نے تحقیقات کو ایک بیان میں بتایا کہ ایک لڑکی کو 1950ء کے عشرے میں زیادہ عمر کے لڑکوں نے 5سو مرتبہ ریپ کیا۔ ایک اور لڑکی کو 17سالہ لڑکے نے ریپ کیا ا سوقت اس کی عمر 8برس تھی۔ اس نے ایک بیان میں بتایا کہ عملے کے ایک رکن نے بدسلوکی کے شروع کے دنوں میں لڑکے کو اس کے روم میں برہنہ پکڑ لیا تھا بہرحال اس نے کچھ نہیں کیا۔ اس نے فوسٹر کیرئرز کو واقعہ کے بارے میں بتایا پہلے تو انہوں نے یقین نہیں کیا بہرحال بعد میں پولیس سٹیشن لے گئے جہاں اس نے بیان دیا مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ تحقیقات چار ہفتے جاری رہے گی۔