اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری

July 10, 2020

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ 22 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں دی گئی تھیں ۔ 10 ہزار 2 سو 27 درخواستوں کو منظور کیا گیا ۔تین ہزار سے زائد درخواستوں کو مسترد کیا گیا ۔9ہزار سے زائد درخواستیں میرٹ پر نہیں آئیںاساتذہ کو 17جولائی تک نئے پوسٹنگ پر جوائنگ دینے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔