خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی لیبارٹری کو مزید دو مشینوں کی فراہمی

July 10, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی پبلک ہیلتھ لیبارٹری کو مزید دو مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں، مشینیں عالمی ادارہ صحت اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، مشینوں سے کورونا ٹیسٹوں کے لئے لیبارٹری کی استعداد 300 تک بڑھ گئی ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے تھرموفسچر آر ٹی 96 پی سی آر عطیہ کی ہے جس میں خود کار طریقے سے ایسڈ نکالنے کی سہولت بھی ہےمشین آدھے گھنٹے میں 32 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔