کورونا مریض نے پولیس اور اسپتال عملے کی دوڑیں لگوادیں

July 10, 2020

بھارت میں اسپتال سے فرار ہونے والے کورونا مریض نے پولیس اور اسپتال عملے کی دوڑیں لگوا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کرونا مریض بھاگتا نظر آرہا ہے۔ یہ واقعہ بھارت کے کس ریاست اور شہر میں پیش آیا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

البتہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بھارتی ریاست کیرالا کا کورونا کا مریض ہے جو وبا سے متعلق مختلف افواہوں کی وجہ سے ڈر کر اسپتال سے فرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں پولیس اور طبی عملے کے اہلکاروں نے تعاقب کرکے مریض کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے مریض کو پکڑ کر دوبارہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔