امریکی ایئر لائنز کی بالٹی مور سے میامی جانے والی پرواز 1779 میں ایک خاتون مسافر کو طیارے میں نازیبا حرکات پر پولیس اور ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا، جب دورانِ پرواز ایک خاتون مسافر نے اچانک اپنے تمام کپڑے اتار دیے اور مسافروں کے سامنے نازیبا و غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں۔
عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ایئر لائن کے آپریشنز سینٹر کو مطلع کیا اور لینڈنگ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست کی، تاہم پائلٹس نے پرواز کا رخ موڑنے کے بجائے سفر جاری رکھا۔
جہاز جب میامی ایئر پورٹ پر اترا تو پولیس پہلے سے گیٹ پر موجود تھی، جس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے خاتون کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے سپرد کر دیا ہے جو اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہا ہے۔