کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

July 10, 2020


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں غیر قانونی کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے والے کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دینے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

گلستان جوہر بلاک ون میں غیر قانونی کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے والے عملے کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو پولیس نے گلستان جوہر سے گرفتار کیاہے۔

پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ کارروائی کے لیے پہنچا تو نہ معلوم ملزمان نے حملہ کیا عملے کو کارروائی سے روکتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں ملزم اشرف کو کے الیکٹرک کے عملے کو دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس نے 29 جون کو پیش آنے والے واقعہ کے مقدمہ میں مرکزی ملزم اشرف کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کیا ہے اور دیگر 4 افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔