اداکارہ روبی انعم دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

July 10, 2020

پاکستانی اسٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم کودل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

چہروں پرقہقہے بکھیرنے والی اسٹیج، ٹی وی اورفلم کی اداکارہ روبی انعم کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد روبی انعم کو فوری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسپتال میں ڈاکٹرز کی جانب سے اداکارہ کی طبی مدد کی جا رہی ہے اور اُن کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں ۔

اداکارہ کے شوہر گلوکار و پروڈیوسر اظہر اقبال بٹ کی جانب سے مداحوں سے روبی انعم کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق روبی انعم اس وقت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ ( آئی سی یو) میں داخل ہیں۔