بالی ووڈ اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالورز کس کے ہیں؟

July 10, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالورز بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق اس فہرست میں پہلا نمبر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہے۔

بالی ووڈ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اب ہالی ووڈ کا بھی ایک بڑا نام بن گئی ہیں، وہ امریکی گلوکار واداکار نک جونس کی اہلیہ بھی ہیں۔ پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر 54.7 ملین یعنی 5 کروڑ 47 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈمپل کوئین اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 50.3 ملین یعنی 5 کر وڑ 3 لاکھ فالورز ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فالورز کے معاملے میں انسٹاگرام پر تیسرے نمبر پر ہیں، ان کے فالورز کی تعداد 49.8 ملین یعنی 4 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اس فہرست میں چوتھےنمبر پر ہیں، ان کے فالورز کی تعداد 47.7 ملین یعنی 4 کروڑ 77 لاکھ ہے۔

اداکارہ جیکولین فرنانڈیز بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں، اس فہرست میں ادکارہ کا پانچویں نمبر ہے۔

ان کے انسٹاگرام پر 42.7 یعنی 4 کروڑ 27 لاکھ فالورز ہیں۔