چین: کار اور منی وین میں شدید تصادم، وین گھومتی ہوئی دور جا رُکی

July 10, 2020

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

چین ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک ایس یو وی کے ڈرائیور نے تیزی سے گزرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں مخالف سمت سے آتی منی وین سے جاٹکرائی۔

حادثہ اتنا زوردار تھا کہ منی وین 720 ڈگری زاویے سے گھول گھومتی دور جا رُکی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایس یو وی کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ جس میں وین ڈرائیور خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہا۔