پی آئی اے میں اصلاحات پر وزیراعظم سے ارشد ملک کی ملاقات

July 10, 2020

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئرمارشل ارشد ملک نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سی ای او پی آئی اے نے وزیراعظم کو یورپ کے لیے قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن سے متعلق جاری مذاکرات پر بریفنگ دی۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے عمران خان کو ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات پر بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیے: قطر ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحالی کا اعلان

انہوں نے وزیراعظم کو پی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اداروں میں بلاتفریق اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی تنظیم نو کا منصوبہ مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی مشاورت سے تیار کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشیر اصلاحات سے مشاورت کے بعد ادارے میں تنظیم نو کے لیے ایک ہفتے میں رپورٹپیش کی جائے۔