• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر ایئرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان


قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

قطر کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق قطر ایئرویز سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قراردیا گیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق پرواز سے قبل پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے اپنا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

قطرایئرویز کی مخصوص چار لیبارٹریز سے کرایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

ٹریول ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تازہ ترین