گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز‘ 27 افراد کو گرفتار

July 11, 2020

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے مزید 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔محکمہ خوراک نے کوتوالی‘ پھندو روڈ اور ہشت نگری کے حدود میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی بعد ازاں محکمہ خوراک کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں سے 27 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں قصائی‘ سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ بیکری اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔