سعودی عرب سے PIA کی خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری

July 11, 2020

سعودی عرب میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کاسلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے بتایا کہ ریاض اور دمام سے پی آئی اے کی 3 پروازوں سے مزید 838 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ جمعے کو دمام سے لاہورکے لیے دو پروازوں کی روانگی ہوئی جبکہ ریاض سے لاہورجانے والی پرواز سے 300 مسافر واپس روانہ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ 16جون کے بعد سےخصوصی پروازوں کے ٹکٹ براہ راست یا مجاز ٹریول ایجنٹس کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے کہا کہ اب ٹکٹ کےحصول کے لیے سفارت خانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔