میر شکیل الرحمٰن کی بہن لندن میں انتقال کرگئیں

July 11, 2020


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بہن انتقال کرگئیں۔

میرشکیل الرحمٰن کی بہن کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل میر خلیل الرحمٰن کے بیٹے اور میر شکیل الرحمٰن کے بھائی اور جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان بھی انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ میر شکیل 34 سال پہلےخریدی گئی پراپرٹی کے معاملے پر کرپشن کے جھوٹے الزامات میں تقریباً 4 ماہ سے قید میں ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی طور پر انہیں گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ حال ہی میں ان درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی تھی۔