حفیظ بلوچ کی رہائشگاہ پرمرتضیٰ بلوچ شہید کی محفل چہلم

July 12, 2020

لندن (پ ر) لندن میں پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے صدر اور شہید مرتضیٰ بلوچ کے کزن حفیظ بلوچ کی رہائش گاہ پر حفیظ بلوچ نے سندھ کے سابق وزیر شہید مرتضیٰ بلوچ کی دعائے چہلم کی محفل منعقد کی جس میں پیپلز پارٹی یورپ کے قائم مقام صدر ابرار میر، پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے نائب صدر جبار بٹ، اسد نواز، جنرل سیکرٹری راجہ افتخار، سیکرٹری اطلاعات گریٹر لندن فخر عمران، ساؤتھ ویسٹ لندن پیپلز پارٹی کے صدر رانا خلیل، پیپلز یوتھ یورپ کے صدر آصف علی خان، پیپلز یوتھ برطانیہ کے نائب صدر چوہدری آفتاب، سینئر رہنما پیپلز پارٹی خواجہ معین الدین سید، سید شہزاد کاظمی اور دیگر نے شرکت کی اور مرحوم مرتضیٰ بلوچ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔