حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی، ضیاء عباس

July 12, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے موجودہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،گرانی اور مہنگائی کو روکنے میں تمام حکومتیں بے بس نظر آرہی ہیں، وفاقی وزراء صرف بیان بازی تک محدود ہیں، اپنی وزارتوں میں بہتری لانے کے لئے ان کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، وزیر اعظم محض تنبیہ کرنے کے بجائے انہیں فارغ کریں، وفاقی کابینہ میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے، انہوں نے کہا اگر عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا گیا تو وہ سڑ کوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے،اپوزیشن جماعتیں بھی صرف خود کو اقتدار میں لانے اور جمہوری عمل کو ملیا میٹ کر نے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔