مشکل حالات کے باوجود ملک بہتری کی طرف گامزن ہے، عبدالعلیم خان

July 12, 2020

صوبہ پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی ملک بہتری کی طرف گامزن ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، وزیر اعظم عمران خان معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی اور ملکی منظر نامہ غیر معمولی حالات کی عکاسی کرتا ہے، سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے عام آدمی کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی ترقیاتی کاموں اور بہتری میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔