برازیل میں نرسنگ ہوم افراد کیلئے ’ہگ کرٹین‘ متعارف

July 12, 2020

برازیل میں نرسنگ ہوم افراد کیلئے ’ہگ کرٹین‘ متعارف

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہو چکے ہیں۔ اس خطرناک وبا نے جہاں عالمی دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کی احتیاطی تدابیر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ یا گلے ملنے سے بھی منع کیا جا رہے اور اسی وجہ سے سماجی فاصلہ اب بے حد اہم ہوگیا ہے اور لوگ اب انہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے زندگی کے اُمور انجام دے رہے ہیں۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤ لومیں ایک نرسنگ ہوم کی انتظامیہ نے بھی وہاں موجود معمر افراد و دیگر رہائشیوں کے لیے اُن کے اپنوں سے ملاقات اور اُنہیں گلے لگانے کا منفرد طریقہ کار ڈھونڈ نکالا اور نرسنگ ہوم کے دروازے پر پلاسٹک کی شیٹ ’ہگ کرٹین‘ لگا دیا ہے۔

پلاسٹک کی شیٹ ’ہگ کرٹین‘ لگنے کے بعد وہاں رہائش پذیر بزرگ افراد حفاظتی شیلڈ کے ذریعے اپنے پیاروں کو گلے لگاتے دکھائی دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔