نیب کو غلام سرور کے اثاثوں کی تفصیلات موصول

July 12, 2020

وفاقی وزیرِہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کو غلام سرور خان کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔

نیب حکام کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیرِہوا بازی غلام سرور خان کی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

نیب حکام کا مزید کہنا ہے کہ غلام سرور خان کے اثاثوں کی تفصیلات کا الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع تفصیلات سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیب کا غلام سرور کیخلاف شکایت کی تصدیق کا آغاز

نیب حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات میں بڑے فرق پر غلام سرور خان کو نیب راولپنڈی بلایا جا سکتا ہے۔