عمرکوٹ میں NICVD کے17ویں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح

July 12, 2020

سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے17ویں چیسٹ پین یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

نئے یونٹ کا افتتاح صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نواب محمد تیمور تالپور نے کیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران این آئی سی وی ڈی کی انتظامیہ اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ امراضِ قلب کا جدید علاج اب ان کے گھروں کے قریب بالکل مفت ہوگا۔