برطانیہ: کورونا 44 ہزار 800 سے زائد زندگیاں لے گیا

July 13, 2020

برطانیہ میں کورونا وائرس 44 ہزار 800 سے زائد زندگیاں لے گیا جبکہ 2 لاکھ اُناسی ہزار سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے۔

اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں چوتھے روز بھی کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

برطانوی کاؤنٹی ہیرفورڈشائر میں ایک فارم کے 73 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی تاہم 200 ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

ادھر عوامی مقامات اور دکانوں میں ماسک کی پابندی سے متعلق بحث زور پکڑ گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے دکانوں اور بند جگہوں پر ماسک پہننے کی پابندی لگانے کا عندیہ دے رکھا ہے۔