ایس او پیز پر عمل کرینگے، مزارات کھولے جائیں، ثروت اعجاز

July 13, 2020

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی،لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات فوری کھولے جائیں،مزارات کھلنے پر زائرین حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونگے سینیٹائزر وال تھر و گیٹ نصب کئے جائیں گے،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کا 10اگست کو عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگا،محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ مزارات اولیاء کی بندش ختم کرکے فوری کھولنے کا اعلان کریں،وزیر اعلیٰ سندھ،محکمہ اوقاف اور کمشنر کراچی سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے مزار کھولنے اور سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائیں،پاکستان سنی تحریک کے تحت سندھ بھر میں مزارات کی بند ش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،اہلسنت کے مطالبہ کو فوری تسلیم کرتے ہوئے مزارات اولیاء کو زائرین کیلئے کھولا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم اور اوور بلنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دے،ملک پہلے ہی معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار اور عوام کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی بحران میں مبتلا ہیں،حکومت اور قومی ادارے غریبوں کو معاشی مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں۔