ہانگ کانگ، نئے سیکورٹی قانون کے خلاف احتجاجی ووٹنگ میں 5 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ

July 13, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )ہانگ کانگ میں لاکھوں شہریوں نے چین کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے سیکیورٹی قانون کے خلاف احتجاجی طور پر 5 لاکھ 80ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ کیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ بیجنگ کی جانب سے براہ راست نافذ ہونے والے قومی سلامتی کے سخت قانون کے خلاف علامتی احتجاج کے طور ووٹ کاسٹ کیا گیا ہے۔