گوجرانوالہ، کرایہ دار نے مالک مکان کو لوٹ لیا

July 13, 2020

گوجرانوالہ، کرایہ دار نے مالک مکان کو لوٹ لیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈکیتی کی انوکھی واردات‘تین ماہ کا کرایہ دینے کیلئے کرایہ دار نے اپنے ہی مالک مکان کو لوٹ لیا‘پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اپنی جیب سے مالک کو کرایہ ادا کردیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ کا رہائشی عثمان نامی نوجوان دھلے بھلے کی ریڑھی لگاتا تھا، لاک ڈاؤن میں کام نہ ہونے کے باعث 3ماہ سے مکان کا کرایہ نہ دے سکا ،جس پر مالک مکان نے گھر خالی کرنے کا کہا تو کرایہ دار عثمان نے برقعہ پہن کر مکان مالک کولوٹ لیا اور نقدی 39ہزار روپے چھین لئے۔ اطلاع ملنے پر سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔