ماسک پہننے کے بعد ناقدین نے ٹرمپ کو نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہ دے ڈالی

July 13, 2020

ماسک پہننے کے بعد ناقدین نے ٹرمپ کو نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہ دے ڈالی

واشنگٹن( جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسک پہننے پر ناقدین نے انہیں ہالی وڈ فلموں کے نفسیاتی اور کرمنل ولن کرداروں سے تشبیہ دے ڈالی،کسی نے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار انتھونی ہاپکنز کے ناقابل فراموش کردار Hannibal Lecter سے ملایا تو کسی نے اسٹار وارز کا Darth Vader قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے میمز کی بھرمار ہوگئی۔ معروف مصنف اور امریکی صدر کے ناقد Stephen King نے کہا کہ ٹرمپ نے ماسک پہن لیا، افسوس ہے کہ یہ سرخی ہے! کسی نے کہا کہ ٹرمپ ماسک میں ہی ٹھیک ہیں، برائی جتنی کم دیکھنی پڑے اچھا ہے! صحافی Karen Tumulty نے ماسک مخالف مہم چلانے والے ٹرمپ کے حامیوں پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ کے رہنما بھی مان گئے، دیوانوں اب تم بھی ماسک پہن لو!