فیس ماسک جیسا پراٹھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 13, 2020

بھارتی شہریوں نے سونے اور ہیرے والے ماسک کے بعد پراٹھے والا ماسک بھی متعارف کرادیا۔

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے فیس ماسک کی شکل والا پراٹھا تیار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

ریسٹورنٹ میں ماسک کی طرح دکھنے والے 2 پراٹھوں کے ساتھ گریوی 50 روپے میں ملتی ہے۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ ماسک کی شکل والے پراٹھوں کو بنانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے، آگاہی فراہم کرنے کے اس منفرد انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔