وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کی منظوری

July 13, 2020

حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزیر اعظم کامیاب جوان یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں ترامیم کے بعد آجرانہ صلاحیت کے حامل21 سے 45 سال کی خواتین اور مرد قرض حاصل کرسکیں گے، آئی ٹی شعبے کے لیے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہوگی۔

وزیراعظم یوتھ آجر اسکیم میں قرض حاصل کرنے کی تین سطحی درجہ بندی کی ہے، پہلے درجے میں ایک سے 10 لاکھ کے قرض دیئے جائیں گے، دوسرے درجے میں 10 لاکھ سے ایک کروڑ کے قرض دیئے جائیں گے۔

تیسرے درجے میں ایک سے ڈھائی کروڑ کے قرض دیئے جائیں گے جبکہ قرض طویل مدتی 8 سال کے لیے ہوں گے۔

قرضوں کا استعمال مشینری اور سامان کی خریداری کے لیے ہوگا۔ جوان یوتھ آجر اسکیم سے زراعت اور دیگر تمام شعبوں کے لیے بھی قرض لیے جاسکیں گے۔

اس کے علاوہقرض ورکنگ کیپیٹل، جاری اخرجات، موٹر سائیکل رکشہ اور گاڑی کی لیز کےلیے بھی ہوگا۔

پہلے درجہ کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد، دوسرے پر 4 اور تیسرے پر 5 فیصد ہوگی، بینک قرض کی فراہمی کائیبور پر 4 فیصد اضافے پر کرے گا۔ قرضوں کا اضافی سود حکومت ادا کرے گی۔

عدم ادائیگی پر حکومت درجہ بندی کے بالترتیب قرضوں کے اصل کا 50 ،20 اور 10فیصد ادا کرے گی۔

اس کے علاوہ یہ بھی ترامیم میں شامل ہے کہ بینک تیس روز میں قرضوں کی درخواست کا فیصلہ کریں گے اور اسٹیٹ بینک سہ ماہی بنیاد پر اسکیم کی تفصیلات جاری کرے گا۔