کشمیر میں آج یوم شہداء کی کال دی گئی ہے، سینیٹر رضا ربانی

July 13, 2020

کشمیر میں آج یوم شہداء کی کال دی گئی ہے، سینیٹر رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کشمیر میں آج یوم شہداء کی کال دی گئی ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں آج یوم شہداء کی کال دی گئی ہے، اس کے برعکس پاکستان نے بیس مئی کو آرڈیننس جاری کیا۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ آرڈینس عالمی عدالت انصاف سے متعلق نظر ثانی اور پاکستان میں بھارتی جاسوس کو سہولت دینے سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈننس بھارتی جاسوس کو سزا کےخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی سہولت کا ہے، آرڈیننس رات کے اندھیرے میں جاری کیا گیا تھا اور اُسے خفیہ رکھا گیا۔

رضا ربانی نے کہا کہ آرڈینشس کوسینیٹ، قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی حکومت میں ہمت نہیں ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔