نیپولی اور میلان کا مقابلہ 2-2 گول سے برابر

July 13, 2020

اطالوی فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں نیپولی اور میلان کا مقابلہ 2-2 گولوں سے برابر ہوگیا۔

لیگ میں یووانٹس 72 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست اٹلی میں اطالوی فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے میں نیپولی اور میلان کا مقابلہ 2-2 گولوں سے برابر رہا۔

نیپولی کی جانب سے لورینزو اور مارٹینز نے جبکہ میلان کی جانب سے ہرنانڈز اور فرانک نے گول اسکور کیے، لیگ کے دوسرے میچ میں لازیو نے ٹورینو کو 2-1 سے ہرا دیا۔

لیگ میں یووانٹس 76 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ لازیو دوسری اور اٹلالانتا تیسری پوزیشن پر ہے۔