آرٹیکل 73 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش

July 13, 2020

آئین کے آرٹیکل 73 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی اسمبلی وفاقی اکائیوں کی ترجمانی نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سینیٹ سے منظور شدہ سفارشات قومی اسمبلی منی بل میں شامل نہیں کی جاتی ہیں۔

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاکہ 11 سال گزر گئے، این ایف سی ایوارڈ نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاق صوبوں کے وسائل پر قابض رہا اور این ایف سی ایوراڈ کو نہیں لایا۔

دوسری جانب سینیٹ نے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی سے متعلق بیرسٹر محمد علی سیف کا ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کر دی۔