بارشوں نے صوبائی حکومت کی انتظامی کارکردگی بے نقاب کر دی، علامہ باقر رضوی

July 14, 2020

کراچی(پ ر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر رضوی نے کہاہے کہ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں نے صوبائی حکومت کی انتظامی کارکردگی بے نقاب کر کے رکھ دی ہے۔شہری حکومت بھی پانی وسیوریج اور شہر میں گندگی کے ڈھیر ختم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کر کے پوری کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر یوں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی تو عوام کا ان پر سے اعتماد ہمیشہ کے لیے اٹھ جائے گا۔