انصاف لیبر یونین کا آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج، اسٹیل مل چلانے اور میر شکیل کی رہائی کا مطالبہ

July 14, 2020

انصاف لیبر یونین کا آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج

کراچی (جنگ نیوز) اسٹیل مل میں جبری برطرفیوں کیخلاف انصاف لیبر یونین کے زیراہتمام آئی آئی چند ریگر روڈ پر احتجاج ، سی بی اے کے صدر یاسین جامڑو نےوزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الر حمان کو سچ بولنے کی اتنی بڑی سزا نہ دو۔پورا ملک ان کے ساتھ ہے ،پوری انصاف لیبر ان کے ساتھ ہے، مزدور ان کے ساتھ ہیں، اس آواز کے ساتھ اس کو رہا کرو نہیں تو پھر اگلا احتجاج اور آج جو ہم نے کیمپ لگایا ہوا ہے۔