موٹرسائیکل سوار ڈاکو بے لگام، شہریوں سے موبائل،نقدی چھین لی

July 14, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں راہزنی ،سرقہ بالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی ایک گاڑی اڑا لی گئی ۔نوکری کاجھانسہ دے کرشہری سے رقم اورموبائل ہتھیالیا گیا۔ تھانہ آراے بازارکو عادل عمرخان نے بتایا کہ ایک شخص نے اپنا تعارف صوبیدار کے طور پر میرے چچا کو کروایا تھا ۔ نوکری کا جھانسہ دے کر مجھ سے 8ہزارروپے ، ایک موبائل اور میری تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں لیکر فرار ہو گیا۔ ملزم نے اپنا نام بنگش بتایا تھا ۔تھانہ وارث خان کو ثاقب رؤف نے بتایا کہ وقار النساء کالج کے سامنے 2موٹرسائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو طارق محمود نے بتایاکہ کٹاریاں روڈ ناشتہ لینے گیا جہاں حافظ طلحہ شہید روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا پر س چھین کر فرار ہو گئے جس میں 24 ہزارروپے تھے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مبشر اقبال نے بتایا کہ ڈبل روڈ کے ساتھ گلی میں کھڑا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے ایک لاکھ روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مجیب الرحمن نے بتایا کہ 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اختر ضیاء ستی نے بتایا کہ نوازشریف پارک کے قریب میں گاڑی میں بیٹھا تھا جب کہ میرابیٹا اوربھتیجاپانی بھررہے تھے کہ 2موٹرسائیکل سوار آگئے جو گن پوائنٹ پرمجھ سے پرس جس میں 3ہزار روپے ،2 اے ٹی ایم کارڈز ، ڈرائیونگ لائسنس جبکہ بیٹوں کے تین موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو وسیم ابرار نے بتایاکہ کہ موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو عبدالرحمٰن نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ موجود تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد آصف شبیر قریشی نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ موجود تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ دھمہ پھاٹک کے قریب اویس اسلم کا موبائل چوری کرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کو راجہ مظہررشیدنے بتایا کہ میں اور ممتازنیازی اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ مریڑچوک میں2 موٹرسائیکل سواروں نے ہمیں روکااورموبائل چھین کر بھاگ پڑے ان میں سے ایک ملزم کومیں نے قابوکر کے اپناموبائل واپس لے لیا۔اسی دوران اس نے چاقو سے وارکرکے مجھے شدیدزخمی کردیا۔تھانہ ائرپورٹ کو عادل عابدنے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور2لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو ہارون منیر نے بتایا کہ2 موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکااور اسلحہ کی نوک پر میراموٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو علی رضا نے بتایاکہ میں پیدل جارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سےموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو علی نوید نے بتایا کہ چور میرے سرہانے کے نیچے رکھے ایک لاکھ بیس ہزار روپے اور موبائل چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ تربیلاکالونی سے اعظم کا بکرا چوری ہو گیا ۔ دریں اثناء تھا نہ انڈ سڑیل ایر یا کے علا قے آئی ایٹ ٹو سے محمد اسحاق کی کار ایف جی 241 گھر کے با ہر سے چوری ہو گئی،تھا نہ گو لڑہ کے علا قے گو لڑہ اسٹیشن سے غلام دستگیر کے دو چوری شدہ موبائل فون دانیال سے بر آمد کر لیے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔