ڈکیتی، راہزنی میں ملوث چار گروہ گرفتار ، اسلحہ اوررقم برآمد

July 14, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث چار گروہ گرفتار کر لئے گئے۔تھانہ بنی پولیس نےرابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چاررکنی فادی گینگ کوگرفتار کرکے وارداتوں میں چھینی گئی رقم ،زیر استعمال موٹرسائیکلیں اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس پی راول نے بتایاکہ ملزموں فضل، احسن، ذیشان اورحذیفہ سے چھینی گئی رقم ایک لاکھ 79ہزار روپے،ان کے زیر استعمال 2موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزموں نے تھانہ بنی، وارث خان، صادق آباد اور نیوٹاؤن کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔تھانہ نیوٹائون پولیس نے بھی جلال گینگ کے 5ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ جلال ،جابر،عادل ،رحیم اوراسامہ سے چھینی گئی رقم55ہزار500سو روپے، زیر استعمال 2موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیا گیا۔ دریں اثناءسی آئی اے پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر پرس و موبائل فون اور نقدی چھیننے والے سائرک نامی گینگ کے تین ملزمان گرفتارکر لیے ، ملزمان رات کے اندھیرے میں سیر کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہریوں سے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھےملزمان کے قبضے سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھیننے ہوئے ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد مالیت کے موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان میں سائرس،رومیل اور دانیال شامل ہیں۔تھا نہ شالیمار پولیس نے میڈیسن ڈیلیور ی وین سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے خطرناک ڈکیت گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی ، مو ٹر سائیکل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ۔دوسر ی جا نب تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے اسلام آ بادسمیت دیگر اضلا ع سے چوری ہو نے والی 12گا ڑ یا ں بر آمد کرلیں۔ ملزمان میں بلال ظہور، محمد عدنان اوراسد محمودشامل ہیں۔