آئی12منڈی مویشیاں نہیں لگے گی، مضافاتی منڈیاں آج نیلام ہونگی

July 14, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق آئی جے پرنسپل روڈ پر آئی بارہ کے مقام پر منڈی مویشیاں نہیں لگے گی جبکہ دیگر چار مضافاتی منڈیاں منگل کو نیلام کی جائیں گی بولی سرکاری قیمت تک نہ پہنچنے کی صورت میں منڈیاں متعلقہ یونین کونسلوں اور ڈی ایم اے کے زریعے سرکاری کنٹرول میں لگائی جائیں گی۔منڈی مویشیاں بھارہ کہو ، سہالہ ،ترنول اور پارک روڈ لہتراڑ روڈ کے سنگم پر ترامڑی کے مقام پر لگائی جا ئے گی،اربن ایریا میں جانوروں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔