شہدا کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے ، اے این پی

July 14, 2020

کوئٹہ( آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ضلعی پریس ریلیز میں شہدائے 13جولائی کچلاک شہید ملک قاسم خان مہترزئی شہید ملک محبت خان مہترزئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان عظیم شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں پارٹی صوبے میں سیال قوت کے طور پر ابھری ہے یہ پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ امر رہیں گے ۔بیان میں شہدائے کچلاک کو ان کی 8ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو پشتونوں کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے اور پشتونوں کی بقا کی جنگ میں صف اول کاکردارادا کررہی ہے ،پشتونخوا اولس کی محافظ جماعت کی حیثیت سے عوامی نیشنل پارٹی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوچکی ہے مگر اس دن دشمنوں کے بزدلانہ عمل نے ثابت کر دیا کہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،بیان میں کہا گیا کہ پارٹی شہدا کی8 ویں برسی کے موقع پر یہ عہد کرتی کہ ان شہدا کے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔دریںاثناء بیان میں 8اگست کے زخمیوں کو کوطبی امداد کی سہولت فراہم کرنے والی ڈاکٹر شہلا سمیع کاکڑ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ ڈاکٹر شہلا نے اپنے کردار سے ایک حقیقی مسیحا کی ذمہ داری نبھائی ہے مرحومہ نے فرض شناسی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اور اس سرزمین کی بیٹی کا حق ادا کیااورجواں مردی سے اپنا فرض نبھایا۔