پاکستان کی آذربائیجان حملے کی سخت مذمت

July 14, 2020

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے آذربائیجان کے علاقے پر آرمینیا کے حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کےضلع تووز پر آرمینین فوج کے حملے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، آرمینین افواج نے 12 جولائی کو آذری ضلع تووز پر حملہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آذری غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ ناگورنو کراباخ کا تنازع خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناگورنو کراباخ مسئلے کے خطے کے امن و سلامتی پر دور رس اثرات ہوں گے، آرمینیا کا اشتعال انگیز اقدام عالمی برادری توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ناگورنو کراباخ کے مسئلے پر آذربائیجان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔