مطالبات نہ مانے گئے تو5 اگست کو ریل کا پہیہ جام کردیں گے، ملازمین

July 15, 2020

ریلوے ملازمین نے محکمے میں جبری چھانٹیوں اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں احتجاج کیا اور خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئےتو 5 اگست کو پہیہ جام ہڑتال کردینگے۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور چھانٹیوں کا عمل فوری روکا جائے۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 5 اگست کو ریل کا پہیہ جام کردیں گے۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز میں جمع ہونے والے ملازمین نے احتجاج کے دوران انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔