ٹریفک دبائو کنٹرول کرنے کیلئے کچہری اور ڈیفنس چوک کی ری ماڈلنگ

July 15, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی جہلم روڈ پر ٹریفک کے اژدہام کو کنٹرول کرنے کیلئے کچہری چوک اور الشفا چوک(ڈیفنس چوک) کی ری ماڈلنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فزبیلٹی سٹڈی اور پی سی ون کا کام نیسپاک کرے گا۔دونوں منصوبوں کی فیزبیلٹی پر 8اعشاریہ5ملین روپے فی کس صرف ہونگے۔حتمی منظوری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دے گا۔پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت منصوبے مکمل ہوں گے۔فزبیلٹی کی تیاری کیلئے چار ماہ مدت رکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمار چوک منصوبہ کیلئے بھی ڈیپارٹمنٹل اونر شپ کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔