تحفظ ادارہ ماحولیات نے پلاسٹک بیگ فیکٹری سیل کردی

July 15, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)تحفظ ادارہ ماحولیات ٹاسک فورس کا پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ بدستور جاری ہے تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات محمد جہانگیر کاکڑ کی ہدایت پر ٹاسک فورس کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبین الحق اور انسپکٹر عصمت شاہ نے دیگر عملے کے ہمراہ پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا جو بائیوڈی گریڈیبل پلاسٹگ کی آڑ میں سادہ پلاسٹک بیگ بنارہی تھی۔