کراچی: گھر میں فائرنگ، چھری سے حملہ، خاتون جاں بحق

July 15, 2020


کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب واقع گھر میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ مرد زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس پر عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب واقع گھر میں ناملعوم افراد کی فائرنگ اور چھریوں کے وار سے بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔

جاں بحق خاتون کی شناخت عاصیہ جبکہ زخمی کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمی کو طبی امدد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی کا اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سہراب گوٹھ: گاڑی کی ٹکر سے بزرگ جاں بحق

ادھر سہراب گوٹھ میں پنجاب بس اڈے کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ جاں بحق ہوگئے، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے