ایک ہفتے میں دو کلو وزن کم کرنے والی 5 ورزشیں

July 15, 2020

موٹاپا متعدد بیماریوں کی جڑ ہے، یہ آہستہ سے آتا ہے مگر جانے میں بہت وقت اور محنت لیتا ہے، اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں تو ایک ہفتے کے دوران روزانہ 20 منٹ یہ 5 ورزشیں کر کے اپنا 2 کلو وزن کم کر سکتے ہیں ۔

ماہرین غذائیت اور فٹنس کے مطابق موٹاپے کی بڑی وجہ زندگی کا غیر متحرک طرز عمل ہوتا ہے، اس کے علاوہ زیادہ کھانا، غذا میں مرغن، تلی ہوئی، جنک اور پروسیسڈ فوڈ کا استعمال کرنا شامل ہے ۔

موٹاپے سے جان چھڑانے کے کئی طریقے میں مگر ان سب میں کامیاب ہونے کے لیے مستقل مزاجی بہت اہمیت رکھتی ہے، وزن میں کمی لانے کے لیے سب سے پہلے ایک وقت میں کم کھائیں، گھر کا بنے ہوئے کھانے کو ترجیح دیں، دن میں 3 کے بجائے 6 بار کم غذا لیں، سبزیوں پھلوں کا استعمال زیادہ کریں ، چبا کر کھائیں، روزانہ کی بنیاد پر ورزش لازمی کریں ۔

ماہرین کے مطابق وزن میں کمی لانے کا سب سے بہترین طریقہ ورزش کرنا ہے جبکہ ڈائیٹنگ سے آپ صحت کے دوسرے مسائل سے دو چار ہو جاتے ہیں ۔

موٹاپا جلد ختم کرنے میں کودنے والی ساری ورزشیں مؤثر ہیں ، مندرجہ ذیل 5 ورزشیں ہائی انٹینسٹی انٹرویل ٹریننگ (High Intensity Interval Training) ہیں جنہیں کرتے وقت ایک وقت میں سارا جسم فعال ہوتا ہے اور کیلوریز زیادہ اور تیزی سے جلتی ہیں ۔

ہائی انٹینسٹی انٹرو یل ٹریننگ ورزشیں کرتے ہوئے ذہن میں رکھنے والی باتیں۔

کودنے والی وزش کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں آپ ورزش کر رہے ہیں وہ جگہ سخت اور پھسلنے والی نہیں ہے ۔

ورزش کرنے سے پہلے جوگرز ضرور پہنیں تا کہ پاؤں براہ راست زمین پر لگنے سے ہڈیاں متاثر نہ ہوں۔

کودتے ہوئے اتنا ہی اوپر کی جانب چھلانگ لگائیں جتنا آپ آسانی سے نیچے آ سکتے ہیں ۔

ایک ہفتے میں 2 کلو وزن کم کرنے والی ورزشیں :

جمپنگ جیکس

اسکول میں کروائی جانے والی آسان سی ورزش جمپنگ جیکس کے کئی فوائد ہیں ، اگر آپ بازو اور ٹانگوں پر جمی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو جمپگ جیکس بہترین ورزش ہیں ۔

شروعات میں دن میں 50 سے 100 جمپنگ جیکس کریں ، آ ہستہ آہستیہ اس کی تعداد بڑھا کر 250 تک لے آئیں ، جمپنگ جیکس وقفے کے ساتھ سیٹ بنا کر کریں ۔

برپیز

ٹانگوں اور پیٹ پر جمی چربی پگھلانے کے لیے برپیز مؤثر ورزش ہے ، اس ورزش کے آغاز کے دنوں میں 15 بار کریں ، کچھ دنوں بعد اس کی تعداد بڑھا ہر 25 تک لے آئیں، تیز اور موثر نتائج حاصل کرنے کے لیے دن میں 10 ، 10 کے سیٹ بنا کر 50 بار بر پیز کریں ۔

جمپنگ اسکواٹس

جمپنگ اسکواٹس ٹانگوں اور کولہوں کے پٹھوں کو مضبوط اور سیڈول بنانے کے لیے بہترین ورزش ہے ، 15 جمپنگ اسکواٹس سے شروع کریں اور دن بہ دن جمپنگ اسکواٹس بڑھاتے ہوئے 40 جمپنگ اسکواٹس پر لے آئیں ۔

رسی کودنا ’ Skipping‘

رسی کودنا پورے جسم کے لیے آئیڈیل ورزش ہے ، رسی کودنے کے دوران بازو، کندھے ، کمر، ٹانگوں پر براہراست اثر آتا ہے ، اس ورزش کے لیے ایک منٹ سے شروع کریں ، ایک منٹ لگاتار رسی کودیں ، جب عادی ہو جائیں تو ایک منٹ سے وقت بڑھا کر 2 منٹ کر دیں ، چند دنوں بعد 3 منٹ تک اپنا وقت لے جائیں اور 5 بار تین ، تین منٹ کے لیے رسی کودیں ۔

ہائی نیز

ہائی نیز پیٹ کی چربی دنوں میں کم کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے ، ہائی نی کے شروعات میں ایک بار میں 50 بار ہائی کریں ، 2 سے 3 دن بعدہائی نی کی تعداد بڑھا دیں اور اب فی ٹانگ 50 بار ہائی نی کریں، اس طرح یہ ورزش ایک بار میں 100 بار دونوں ٹانگوں کے لیے ہو جائے گی ۔

ایڈوانس لیول اور پیٹ کی چربی دنوں میں ختم کرنے کے لیے ایک وقت میں 150 بار ہائی نی کے 5 سیٹ بناتے ہوئے کریں۔